آسٹریلیا (رپورٹس)

میلبرن، آسٹریلیا میں جلسہ یوم مصلح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ آسٹریلیا کو مورخہ ۲۴؍فروری ۲۰۲۴ء ’’جلسہ یوم مصلح موعود‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کا آغاز محمد کلیم اللہ صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ صدر مجلس نے جلسہ یوم مصلح موعودؓکی اہمیت کو حاضرین کے سامنے بیان کیا۔ بعد ازاں حضرت مصلح موعودؓ کی ایک نظم پیش کی گئی۔ اس کے بعد حنیف اختر صاحب نے اردو زبان میں اور حسان قادر صاحب نے انگریزی زبان میں ’’پیشگوئی حضرت مصلح موعود‘‘کے عنوان پر تقریر کی۔ بعد ازاں عزیزم شیر علی نے بعنوان ’’حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن‘‘ اورعثمان طاہر صاحب نےبعنوان ’’حضرت مصلح موعودؓ کا باون سالہ دور خلافت‘‘ تقاریر کیں۔

اس کے بعد جلسہ کی اختتامی تقریر عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے کی جس میں آپ نے پیشگوئی کے پس منظر کو احسن رنگ میں واضح کیا۔ نیز پیشگوئی کے چند پہلوؤں کو حضرت مصلح موعودؓ کی ذات میں ثابت کیا۔ صدرصاحب مجلس کے اختتامی کلمات اوردعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ کے بعد ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ اس جلسہ میں کل ۱۲۹؍احباب جماعت کو شامل ہونے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

(رپورٹ: نعیم احمد۔ سیکرٹری تربیت میلبرن ایسٹ آسٹریلیا )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button