یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ یوکے میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا بابرکت انعقاد

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ فروری۲۰۲۴ء کی مختلف تاریخوں میں جماعت احمدیہ برطانیہ کےریجنز اور مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزارہا احباب جماعت نے شرکت کی۔ ان جلسہ جات میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں پیشگوئی مصلح موعود اور آپؓ کی باون خصوصیات کے حوالہ سے تقاریر کی گئیں۔مقررین نے مذہب اسلام کے لیے آپؓ کی عظیم الشان خدمات اور جماعت احمدیہ کی مختلف تنظیموں کی بنیاد رکھنے سے متعلق بھی تذکرہ کیاجبکہ حضرت مصلح موعودؓ اور حضرت مسیح موعودؑ کے منظوم کلام سے بعض نظموں کے اشعار بھی ترنم کے ساتھ سنائے گئے۔

۲۵؍فروری بروز اتوار مسجد بیت الفتوح میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ یوکے کی زیر صدارت جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بیت الفتوح ریجن کے علاوہ مسجد فضل ریجن، بیت الاحسان ریجن اور بیت النور ریجن کے احباب جماعت بھی شامل ہوئے۔ ۱۷؍فروری بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً پانچ سو احباب جماعت شامل ہوئے۔ مڈلینڈز ریجن میں ۶۳۵؍، مڈل سیکس ریجن میں ۲۸۳؍، نارتھ ویسٹ ریجن میں ۷۵۰؍، ایسٹ ریجن میں ۲۶۰؍ اور سکاٹ لینڈ ریجن میں ۷۰؍ احباب جماعت شریک ہوئے ۔ اسی طرح دیگر ریجنز میں بھی سینکڑوں افراد جماعت نے جلسہ میں شمولیت کی توفیق پائی۔

(رپورٹ:لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button