یورپ (رپورٹس)

خواتین کے عالمی دن پر جرمنی کی جماعت Wittlich میں لجنہ اماء اللہ کے تحت ایک پُروقار تقریب

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۸؍مارچ ۲۰۲۴ءکو خواتین کے عالمی دن پر جرمنی کی جماعتWittlich میں لجنہ اماء اللہ کے تحت ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کی تشہیر مختلف اخبارات کے ذریعہ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف سکولز اور دفاتر میں کام کرنےوالی مستورات اورہمسایوں کو بھی اس پروگرام سے آگاہی کروائی گئی۔

تاریخ مقررہ پر مسجد بیت الحمد کے گیٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور تعارف بھی ہوتا رہا۔ شام کو پانچ بجے خاکسار (صدر لجنہ اماءاللہ جماعت احمدیہ وٹلش) کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ سے ہوا۔بعد ازاں جرمن زبان میں ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں جماعت کا مختصرتعارف اور جرمنی میں لجنہ اماء اللہ کی کاوشوں کو اُجاگر کیا گیا۔ مہمانوں نے بڑی توجہ سے اس پروگرام کو دیکھا اور سنا۔ بعض مہمان مستورات نے اپنے جذبات کا اظہار نظم کی صورت میں لکھ کر کیا جس میں انہوں نے اس پروگرام کو سراہا اور اس طرح کے دیگر پروگرام متعدد بار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔بعض کوقرآن کریم تحفۃً پیش کیا گیا۔ اسی طرح دوسرےجماعتی لٹریچر کوخوبصورت لفافے میں بند کرکے دیا گیاجس پرجرمن زبان میں ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘ لکھا تھا ۔

ایک مہمان خاتون نے کہا کہ وہ کئی سالوں سےجماعت احمدیہ کے پروگرام میں شامل ہو رہی ہیں اور جماعت کا جرمنی میں موجود ہونا ہمارے لیے باعثِ برکت ہے۔

مہمانوں کے سوالات کے جواب عزیزہ ثمینہ بٹ صاحبہ سیکرٹری تبلیغ نے دیے۔ آخرمیں مہمانان کی خدمت میں کھانا اور کافی پیش کی گئی۔ دورانِ خور ونوش بھی جماعت کا تعارف کرانے اوراسلامی تعلیمات پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دینے کا ممبرات لجنہ اماء اللہ کو موقع ملا۔

۲۵؍ مہمان مستورات اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو کامیاب کرنے والوں کے مال و نفوس میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں احسن رنگ میں حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: امۃ الرشید محمود۔ صدر لجنہ جماعت وٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button