یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ نارتھ ویسٹ یوکے کا نیو انصار فورم

مجلس انصاراللہ نارتھ ویسٹ یوکے نے نئے شامل ہونے والے انصار ممبران کے لیے مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۴ء کو انتہائی خوبصورت قدرتی نظاروں کے حصار میں واقع پُرفضا مقام ڈوواسٹون ریزروائر (Dovestone Reservoir) مانچسٹر میں ایک فورم کا انعقاد کیاجس میں ۶۳؍ انصار شامل ہوئے۔ تمام انصار ممبران کا قدرتی نظاروں کے درمیان واک کرکے اپنی صحت کو بہتر بنانا اور آپس میں ایک دوسرے سے گھل مل کر مضبوط رابطہ پیدا کرنا اس پروگرام کا بنیادی مقصد تھا۔ دوپہر ساڑھے گیارہ بجے پروگرام شروع کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیاگیا جس کے بعد تمام ممبران نے پانچ کلو میٹر کی واک میں حصہ لیا۔

ایک مقامی ہال میں مکرم حافظ اعجاز طاہر صاحب نائب صدر صف دوم مجلس انصار اللہ یوکےنے اپنی تقریر میں خدمت دین کے لیے ذہنی و جسمانی صحت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تبلیغ اسلام کے لیے احادیث اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بعض خطبات کا حوالہ بھی دیا جس کے بعد مجلس سوال و جواب میں بعض انصار کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ دعا سے اس کامیاب پروگرام کا اختتام ہوا جس کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا۔

(رپورٹ:جلال الدین۔ قائد اشاعت مجلس انصار اللہ یوکے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button