یورپ (رپورٹس)

جرمنی کے ریجن Rheinland-Pfalz Nord کے خدام کی سپورٹس ریلی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کے ریجن Rheinland-Pfalz Nord کے خدام کی سپورٹس ریلیWittlich شہر کے ایک سکول کے ہال میں مورخہ ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز اتوار کو منعقد ہوئی جس میں ۹؍مجالس کے خدام نے شرکت کی۔پروگرام کاآغاز صبح ۹؍بجے تلاوت قرآن کریم اور عہد خدام الاحمدیہ سے ہوا۔ اس کے بعد انیس احمد صاحب ریجنل قائد نے خدام کو چند نصائح کیں۔ اس پروگرام کے ناظم اعلیٰ اُسامہ قمر صاحب تھے۔پہلے والی بال کے مقابلہ جات ہوئے ۔بعدہٗ کھانے کا وقفہ ہواجس کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔تلقین عمل میں خدام کو اپنے جسم اور روح کی حفاظت کی طرف توجہ دلائی گئی۔

اس کے بعد فٹ بال کے مقابلہ جات ہوئے اور نوجوانوں نے بھر پور انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔فائنل مقابلہ کوبلنز مسروراور Neuwiedکی ٹیموں کے مابین ہوا۔ کافی کوشش کے بعد کوبلنز مسرور کی ٹیم نے اس مقابلہ کو اپنے نام کیا اور اوّل قرار پائی۔آخر میں خاکسار (مربی سلسلہ)نے دعا کروائی ۔

مجلس خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں نے مل کر وائنڈ اپ کے لیے وقارعمل کیا اور یوں نئے جذبہ اورشوق کے ساتھ خدام واپس اپنی اپنی مجالس کی طرف رواں دواں ہوئے۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button