اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭…جمال الدین یوسف خان صاحب آف ہالینڈ ابن مکرم خان عبدالرحمٰن خان صاحب سابق مشنری انچارج امریکہ و کینیڈا و برادر ڈاکٹر صلاح الدین احمد خان صاحب سابق مشنری انچارج ہالینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسارکو کینسر کی بیماری تشخیص ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس کا علاج ہوا تھا تاہم بیماری عود کر آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق کینسر پورے جسم میں پھیل چکا ہے۔ ڈاکٹرز نے مرض کو لاعلاج قرار دے دیا ہے۔احباب کرام سے رمضان المبارک میں خصوصی دعاؤں کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم فرمائے اور معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ سےنوازے۔آمین

٭… شگفتہ راشد صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ عدیلہ رفعت صاحبہ پچھلے دو ماہ سے بیمار ہیں۔ متعدد ڈاکٹرز سے علاج کروایاہے۔ فی الحال ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار ہے لیکن دوائیں کچھ خاص فائدہ نہیں دے رہیں۔ جو بھی کھاتی ہیں قے کرکے نکال دیتی ہیں۔ اب ڈاکٹرز نے خوراک کی نالی لگائی ہے اور نالی کے ذریعہ خوراک دینے کی کوشش کی ہے لیکن نالی کے ذریعہ دی ہوئی خوراک بھی قے کرکے نکال دیتی ہیں۔ کمزوری بہت زیادہ ہو گئی ہے اور چلنے پھرنے سے بھی عاجز ہیں۔

موصوفہ صالح حسین بلوچ صاحب جو کہ محمدآباد اسٹیٹ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں کی بیٹی ہیں اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں نرسنگ کے شعبے میں بھی کئی سال خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی بیٹی بھی ہے۔احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کی ہمشیرہ کو جلد از جلد معجزانہ و کامل شفا عطا فرمائے۔آمین

٭… ڈاکٹر توصیف احمد خان صاحب آف جماعت Milton East،کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ نیرہ مبشرہ صاحبہ اہلیہ مبارک احمد صاحب جماعت Inner Park، یوکے گذشتہ کچھ عرصہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلداز جلد خاکسار کی والدہ صاحبہ کو رو بصحت فرمائے۔ آمین

اعلان نکاح

٭…منور علی شاہد، روڈس ہائم، جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سےخاکسار کی بیٹی عزیزہ طاہرہ وجیہہ کا نکاح مکرم سید غیور احمد جرمنی کے ہمراہ مبلغ سات ہزار یوروحق مہرپرمورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ ربوہ میں پڑھایاگیا۔ اللہ تعالیٰ اس نکاح کو ہر لحاظ سے خیرو برکت کا موجب بنائے آمین ثم آمین۔

اس موقع پرخاکسار کے چھوٹے بیٹے مدثر احمد طاہر بطور وکیل حاضر تھے۔ تقریب نکاح میں دونوں خاندانوں کے عزیزو اقارب نے شرکت کی۔عزیزہ طاہرہ وجیہہ مکرم شیخ احمد علی سراج فیروز پوری آف لاہور کی پوتی ،حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں عبد العزیز مغل رضی اللہ عنہ کی پڑنواسی اور مولانا عبد الباسط طارق صاحب مربی سلسلہ(مسجد نور فرینکفرٹ) کی بھانجی ہیں۔ سید غیور احمد ڈاکٹر سید نعیم احمد صاحب کے بیٹے، سید نذیر احمد کے پوتے،سید محمد افتخار حسین سابق سیکشن آفیسر سندھ کے نواسے اور ڈاکٹر سید اعزاز حسین آف بھاگلپور کے پڑنواسے ہیں۔ اسی طرح ددھیال کی جانب سے حضرت سید قاسم شاہ اور حضرت سید نذیر حسین آف گھٹیالیاں صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اورسید باغ علی شاہ آف معین الدین پور گجرات کی نسل سے ہیں۔ انجینئر افتخار علی قریشی، سید غیور احمد کی والدہ کے ماموں ہیں۔

احباب جماعت سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے۔

اعلان ولادت

٭…بشارت محمود صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو ایک بیٹی اور بیٹے کے بعد مورخہ ۲۵؍نومبر۲۰۲۳ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچہ کا نام ’’سعد محمود‘‘ تجویز ہوا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچہ کو وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔بچہ سردار خان صاحب کا پوتا اور محمد شفیق طاہر صاحب کا نواسا ہے۔ نیز والدہ کی طرف سے حضرت حکیم رحمت اللہ صاحبؓ  صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچہ کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے، نافع الناس وجود، والدین کے لیے قرۃ العین، خلافت احمدیہ کا سچا فرمانبردار اور خلیفۃ المسیح کا سلطانِ نصیر بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button