حضرت مصلح موعود ؓ

مومن کے لئے ہمیشہ رمضان ہے

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: گو رمضان ختم ہوتا ہے۔ لیکن میں اپنے دوستوں کی توجہ دلاتا ہوں کہ مومن کے لئے ہمیشہ رمضان ہے۔ وہ جس وقت بھی دعائیں کرتا ہے اس کی دعائیں سنی جاتی ہیں ۔کیونکہ دعاؤں کی قبولیت رمضان کے مہینہ تک ہی محدود نہیں بلکہ مومن کے لئے تمام سال رمضان ہے اور ہر وقت رمضان کی طرح اس کی دعائیں خدا سنتا ہے ۔ہمارا خدا دنوں، مہینوں ،سالوں ،صدیوں اور زمانوں میں محدود نہیں ہے ۔زمانہ اس پر کوئی اثر نہیں کرتا۔ کیونکہ زمانہ اس کی مخلوق اور وہ اس کا خالق ہے۔ اس لئے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ فلاں سال فلاں مہینہ یا فلاں دن وہ دعائیں سنتا ہے ایسا کہنا اس کے اقتدار اور طاقت کی حد بندی کرنا ہے ۔حالانکہ خدا تعالیٰ کی ذات ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد اور پاک ہے۔ جس طرح وہ رمضان میں دعائیں سنتا ہے اسی طرح ہر روز سنتا ہے ۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو اس قابل بنائے کہ ہر دن اس کے لئے رمضان کا دن ہو۔(خطبہ جمعہ بیان فرمودہ ۲۴؍اپریل ۱۹۲۵ء خطبات محمود جلد ۹ صفحہ ۱۱۰) (مرسلہ:عثمان مسعود جاوید۔ سویڈن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button