کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین گھانا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ جامعۃالمبشرین گھانا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ ہال کو بینرز سے سجایا گیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی مدرسۃ الحفظ گھانا کے استاد مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب تھے۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کےبعد پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ اردو زبان میں پڑھ کر سنائے گئے۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم بانچی عبد الوارث صاحب، ’’اخلاق حسنہ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ‘‘ بزبان عربی از شیخ ابراہیم شحا صاحب (استاد جامعۃ المبشرین) اور ’’نظام جماعت کا استحکام‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم سعید آدم صاحب۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مربی سلسلہ مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب نے طلبہ کو حضرت مصلح موعودؓ کی چندنصائح پڑھ کر سنائیں۔ ہر ایک تقریر کے بعد طلبہ جامعہ کی طرف سے نظمیں بھی پیش کی جاتی رہیں۔

سیکرٹری مجلس ارشاد، عزیزم آدم عبد السلام نے آخر پرمہمان خصوصی اور شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے اجتماعی دعا کروائی اور تمام حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ : رضوان کوثر۔ استاد جامعۃ المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button