ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

گڈو کو پہاڑ کے لیے ’’ڑ‘‘لکھنا ہے۔ گڈو کی مدد کریں اور لفظ بھی مکمل کریں۔ پ+ہ+ا+…..=پہاڑ

پہیلیاں

وہ کون سا سمندر ہے جہاں پانی نہیں ہوتا؟

وہ کیا چیز ہے جس کا نام لیتے ہی وہ ٹوٹ جاتی ہے؟

کس چیز میں keys ہیں لیکن وہ تالا نہیں کھول سکتیں؟

وہ کیا چیز ہے جس کا دہانہ (mouth) ہے لیکن وہ کھا نہیں سکتا، بیڈ (bed)ہے لیکن سو نہیں سکتا اور بینک (bank)ہے لیکن اس میں کوئی پیسہ نہیں؟

وہ کیا چیز ہے جہاں گیارہ میں دو جمع کریں تو جواب ایک آتا ہے؟

(جوابات اگلے شمارے میں)

دلچسپ سوالات

لفظ ’اردو‘کے کیا معنی ہیں؟

کس ملک کے دو قومی ترانے ہیں؟

20؍فروری1886ء کو کونسا دن تھا؟

23؍ مارچ 1889ء کو کونسا دن تھا؟

27؍مئی 1908ء کو کونسا دن تھا؟

(جوابات اگلے شمارے میں)

کسوٹی

درج ذیل دس سوالوں کے ذریعہ بوجھیں کہ میں کون ہوں؟

میں ایک جانور ہوں۔میرا نام اور کام کا ذکر قرآن کریم اور بائبل میں ہے۔

میں انبیاء کی سواری بھی رہا ہوں۔

میں بہت محنتی جانور ہوں لیکن پھر بھی کاہل اور سست کہلاتا ہوں۔

میرے سر پر سینگ نہیں لیکن میرے سینگ سب سے مشہور ہیں۔

میں مالک کی بات مانتا ہوں لیکن پھر بھی مار کھاتا ہوں۔

باقی جانور سینگ یا ٹکر مارتے ہیں مگر میری دولتی(ٹانگ مارنا)ہی کافی ہے۔

میرے کزن جنگل میں رہتے ہیں ان کے جسم پر سفید اور کالے رنگ کی پٹی ہوتی ہے۔

مجھے بارش کی بجائے مٹی سے نہانا پسند ہے۔

بعض علاقوں میں بے وقوف اور جاہل انسان کو مجھ سے مشابہت دی جاتی ہے۔

میں اس وقت دنیا کی سپر پاور کی جمہوریت کا نشان بھی ہوں۔

(جوابات اگلے شمارے میں)

آؤ بیت بازی کریں!

درج ذیل اشعار مکمل کریں:

اَے خدا اَے کارساز و عیب پوش و کردگار

______________________________

وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار

______________________________

یہ سراسر فضل و اِحساں ہے کہ مَیں آیا پسند

______________________________

گود میں تیری رہا مَیں مثلِ طفلِ شیر خوار

______________________________

گذشتہ شمارے کے درست جواب

دلچسپ سوالات۔ 1۔2007ء۔ 2۔ 9؍مارچ۔ 3۔اسرائیل و فلسطین اورروس ویوکرائن۔ 4۔Adi Roche(آئرلینڈ)۔ 5۔ David Spurdle(برطانیہ)۔ 6۔ Lord Eric Avebury(برطانیہ)۔ 7: پاکستان۔ 8۔ سندھو تائی سپکال۔ 9۔ یوکرائن۔ 10۔ جلسہ سالانہ یوکے پر اعلان اور پیس کانفرنس یوکے پر دیا جاتا ہے

گذشتہ شمارے کے ذہنی آزمائش کے صحیح جوابات بھجوانے والے:

بھارت: ساریہ وسیم، عطاء الباقی، مونس وسیم۔ جرمنی:عطاء الحئی راشد۔ گھانا: عیشہ اظہر منگلا، محمد طلحہ منگلا، ایقان اظہر منگلا، بلال اظہر منگلا ۔ مالی : اطہر احمد ناصر،تاشفہ نورین، مطہر احمد ناصر، طاہر احمد ناصر ۔

ان کے علاوہ شامل ہیں: عبیل احمد، عفان احمد منگلا، عطاء السبحان، زبیر احمد، سلمانہ لطیف، ابراہیم عامر، لبنی لطیف، عبیرہ عامر، زخرف بن کاشف، امتہ الرقیب،صدام حسین ایوبی، امة المصور، یاسر احمد، عطاء الربی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button