نظم

ہم اَحمدی بچے ہیں کچھ کر کے دکھا دیں گے

ہم اَحمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے

شیطاں کی حکومت کو دنیا سے مٹادیں گے

ہم مشرق و مغرب میں وحدت کی صدا دیں گے

دنیا کو طریقت کا پھر درس سکھا دیںگے

ہر طرف پکاریں گے دنیا میں نذیر آیا

ہر ایک کو جا جا کر پیغامِ خدا دیں گے

کہتی ہے غلط دنیا عیسیٰؑ ہے ابھی زندہ

برہان تَوَفِّی کی قرآن سے بتا دیں گے

نکلیں گے زمانے میں ہم شمع ہدیٰ لے کر

ظلمات مٹادیں گے نوروں سے بسا دیں گے

(مکرم ایم عبدالمنان شادؔ صاحب مرحوم۔ روزنامہ الفضل ربوہ 25؍دسمبر 1949ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button