یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۴؍ مارچ ۲۰۲۴ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز مکرم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ یونان کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ حدیث نبویﷺ کے بعد صدر اجلاس نے ’’صداقت حضرت مسیح موعودؑ از قرآن کریم‘‘ کے عنوان پر اردو میں تقریر کی۔ آپ نے قرآن کریم سے پانچ آیات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کے حوالہ سے پیش کیں اور تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بعض خواتین و حضرات جو اردو نہیں جانتے ان کے لیے آپ نے اپنی تقریر کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر دعا کروائی۔ افطاری اور نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس جلسہ میں بنفس نفیس تشریف لا کر شامل ہونے والے احباب کی تعداد ۱۱؍ جبکہ آن لائن شامل ہونے والے احباب کی تعداد ۱۸؍ تھی۔ اس جلسہ کی کُل حاضری ۲۹؍ رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button