یورپ (رپورٹس)

فِن لینڈ میں وقف نو سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو وقف نو سیمینار مورخہ ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز اتوار بعد از نماز ظہر منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ سیمینار میں واقفین نو اور ان کے والدین نے شمولیت کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۹۱؍واقفین نو اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ کُل واقفین نو اور ان کے والدین کی تعداد ۱۱۹؍رہی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ’وقف نو‘ کے موضوع پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اسی طرح خاکسار (قائم مقام سیکرٹری وقف نو) نے ’’واقفین نو کو کون سے پیشہ میں جانا چاہیے؟‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن دی جس میں خطبہ جمعہ بیان فرمودہ مورخہ ۲۸؍اکتوبر۲۰۱۶ء میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح پیش کی گئیں۔ اس دوران واقفات نو کو بھی اسی موضوع پر پریزنٹیشن دی گئی۔ اس کے بعد مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ فن لینڈ نے واقفین نو اور ان کے والدین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں مکرم عطاء الغالب صاحب (نیشنل صدر جماعت فن لینڈ) نے تقریر کی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس مرتبہ سیمینار میں Calligraphy اور Handycraftکا بھی مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں ۴۰؍واقفین و واقفات نو نے حصہ لیا۔ ۷؍سال سے کم عمر بچوں نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صدر صاحب نے اس مقابلہ میں شامل ہونے والے تمام واقفین نو اور واقفات نو کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ دعا کے ساتھ سیمینار کا اختتام ہوا اور تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ آخر پر واقفین نو نے وائنڈ اپ کیا اور نماز سنٹر میں وقار عمل بھی کیا۔

(رپورٹ: جری اللہ جنبہ۔ قائم مقام سیکرٹری وقف نو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button