یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا کامیاب انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت احمدیہ فن لینڈ کو مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی سعادت ملی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ فن لینڈ نے ’’معجزات حضرت مسیح موعودؑ‘‘ کے موضوع پر اپنی تقریر میں حضرت مسیح موعودؑ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کے واقعات بیان کیے اور آپؑ کے بےشمار معجزات میں سے چند کا ذکر کیا۔ آخر پر مکرم عطاء الغالب صاحب صدر جماعت نے اختتامی تقریر میں احباب جماعت کو روحانی خزائن اور تفاسیر سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔ دعا سے اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ دعا کے بعد تمام شاملین کے لیے افطار کا بھی انتظام تھا۔

جلسہ کی کُل حاضر ی ۱۱۸؍رہی جن میں انصار، خدام، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور بچے شامل تھے۔

(رپورٹ: بشارت الرحمٰن۔ نیشنل سیکرٹری تعلیم و تربیت فن لینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button