یورپ (رپورٹس)

وٹلش، جرمنی میں مجلس خدام الاحمدیہ کی تین مجالس کا سالانہ اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی تین مجالسWittlich, Trier اورIdar-Obersteinکو مورخہ۹؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ اپنا سالانہ اجتماع Wittlichکی مسجد بیت الحمد میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ صبح ناشتہ پر خدام کی آمد کا سلسلہ شروع ہواجو کہ افتتاحی تقریب تک جارہی رہا۔ یہ اجتماع ریجنل قائد انس احمد صاحب اورناظم اعلیٰ اجتماع فائزان احمد صاحب کی زیرنگرانی ہوا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت عدنان احمدصاحب مربی سلسلہ نےکی جو کہ مرکز سےمہمان خصو صی کی حیثیت سے تشریف لائے تھے۔ تلاوت قرآن کریم وترجمہ، عہد اور نظم کے بعد مہمان خصوصی نے خدام کو چند نصائح کرتے ہوئے قربانی اور خلافت سے وفا کےجذبہ کو اُبھارا۔ اس کے بعد کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں اس کے بعد تلقین عمل ہوا۔ خاکسار (مربی سلسلہ) نے تلقین عمل میں طاقتور و صحت مند جسم کے فوائد بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر چلتے ہوئے زندگی گزارنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد کوئز کا انعقادہوا جس میں خدام نے خوب بڑھ چڑھ کر سوالات کے جواب دیے۔پھر علمی مقابلہ جات ہوئے۔ ان مقابلہ جات میں منصف کے فرائض خاکسار اور دومربیان سلسلہ محمدظفراللہ سلام صاحب اور مدثراحمد صاحب نے ادا کیے۔ اوّل ، دوم اور سوم آنے والے خدام میں سندات تقسیم کی گئیں۔ دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: جاویداقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button