یورپ (رپورٹس)

لکزمبرگ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد

(ظفر اللہ سلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ لکزمبرگ کو اپنا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ءکو منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائی جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا۔ بعد ازاں خالد لارگیٹ صاحب نیشنل صدر جماعت احمدیہ لکزمبرگ نے بزبان فرنچ ’’حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی ضرورت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس تقریر کا اردو میں رواں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پھر خاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں صحبت صالحین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

مکرم صدر صاحب نے جلسہ کا اختتام حسب روایت اجتماعی دعا سے کیا۔ افطار اور نماز مغرب کے بعد احباب کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ نماز عشاء اور تراویح کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button