افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے مکینی ریجن کی جماعت مٹوٹوکا میں تقریب آمین

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

مکرم طاہر احمد فرخ صاحب مکینی ریجن تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو مکینی ریجن کی جماعت مٹوٹوکا میں قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں و بڑوں کی تقریبِ آمین کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور اردو نظم سے ہوا۔

بعد ازاں بچوں کے ایک گروپ نے نماز باترجمہ سنائی۔ حسن الحسین سانکو صاحب مقامی مشنری نے مہمانوں کا تعارف کروایا۔ بچوں اور بچیوں نے اپنا اپنا وعدہ اطفال و ناصرات اور خدام نے عہد خدام سنایا۔ اس کے بعد خاکسار(طاہر احمدفرخ) نے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور بچوں کے والدین اور جماعتی عہدیداران نے اسناد تقسیم کیں۔ قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں میں ۵؍خدام اور ۳؍اطفال شامل تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مختصر نصائح کیں اور قرآن کریم کی برکات اور اس کی تلاوت کی اہمیت بیان کی۔ نیز بچوں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا جس کے بعد نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی اور شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس پروگرام میں تین غیر احمدی ائمہ کے علاوہ چار غیر از جماعت اساتذہ، ایک مقامی چیف اور پانچ جماعتوں سے۱۵۰؍ احباب جماعت نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ ان بچوں کے سینوں کو قرآن کریم کے نور سے بھر دے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button