از مرکز

مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(۱۹؍اپریل ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍اپریل ۲۰۲۴ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: دوسری بات جو عموماً میں تحریک کرتا رہتا ہوں وہ دعا کے لیے ہے، دعائیں جاری رکھیں۔ جیسا کہ خیال تھا اور خدشہ تھا اسرائیل نے بھی ایران پر براہ راست حملہ کردیا ہے، ہر ایک کو پتا ہی ہے۔ اس سے مزید حالات خراب ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ دنیا کے لیڈروں کو بھی عقل دے جو عالمی جنگ کو ہوا دینے کی مزید کوشش کر رہے ہیں۔ اور مسلم امہ کو بھی سمجھ اور عقل دے اور ان کو توفیق دے کہ وہ ایک بن کر پھر اپنے مقابل کا صحیح طرح مقابلہ کرسکیں اور حکمت اپنا سکیں۔ (آمین)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button