مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۸ تا ۱۴؍اپریل ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۸؍اپریل بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم سفیر احمد قریشی صاحب (ریٹائرڈ مربی سلسلہ۔ برمنگھم یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور ۶ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۰؍اپریل بروز بدھ: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ عید الفطر ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ عید کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۳؍اپریل ۲۰۲۴ء)

٭…۱۲؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۵؍اپریل ۲۰۲۴ء)

٭…۱۳؍اپریل بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ مریم صدیقہ صاحبہ اہلیہ مکرم سید ناصر احمد شاہد صاحب (رینزپارک۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور ۶ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور نے آج بعد نماز ظہر مقامی ریجن، مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کے ریجنل اجتماع کے موقع پر مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر لوائے خدام الاحمدیہ لہرایا اور دعا کروائی۔

٭…۱۴؍اپریل بروز اتوار:آج دوپہر کو اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کی حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئي۔

٭…اس سے قبل حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کے ایک وفد کو، جو جنوبی امریکہ کے ملک چلی بغرض تبلیغ جارہا تھا، دعاؤں کے ساتھ رخصت فرمایا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button