افریقہ (رپورٹس)

بماکو، مالی میں اسلام اور سائنس پر خاص تبلیغی پروگرام کا انعقاد

(واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مالی)

بماکو، مالی میں ۱۸؍فروری ۲۰۲۴ء کو ایک خاص تبلیغی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مرکزی موضوع ’’اسلام اور سائنس‘‘ تھا۔ اس موقع پر مکرم عبدالقادر تراورے صاحب معلم سلسلہ کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اس موضوع پر روشنی ڈالیں اور موجودہ دور میں اسلام کے سائنسی اصولوں کو واضح کریں۔ الحمدللہ، پروگرام کی تکمیل بڑی کامیابی کے ساتھ ہوئی۔

پروگرام میں مختلف مقامات سے آنے والے ساٹھ سے زائد افراد شامل تھے، جن میں چالیس سے زیادہ مرد اور بیس خواتین تھیں ۔ اس پروگرام کے دوران، پچاس سے زیادہ پمفلٹس تقسیم کیے گئے، جن میں اسلامی تعلیمات اور سائنس کے ساتھ اس کی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا تھا۔

سوال و جواب کا سیشن بھی بہت کامیاب اور تعمیری رہا، جہاں شرکا نے اسلام اور سائنس سے متعلق اپنے سوالات کیے۔ ان سوالات کا معلم صاحب نے بڑی حکمت اور تفصیل کے ساتھ جواب دیا جس سے شرکا کے علم میں اضافہ ہوا۔

پروگرام کے اختتام پر شرکا نے معلم صاحب کی تقریر کو بہت سراہا اور اس پروگرام کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔ اس پروگرام نے نہ صرف اسلام اور سائنس کے مابین ہم آہنگی کو واضح کیا بلکہ اسلامی تعلیمات کی عمیق فہم اور اس کی عصر حاضر میں اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button