امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بریمپٹن ایسٹ کینیڈا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بریمپٹن ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۲۰؍فروری۲۰۲۴ء بروز منگل مسجد مبارک بریمپٹن میں جلسہ یوم مصلح موعود مکرم لال خان ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی زیر صدارت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اسفند سلیمان صاحب مربی سلسلہ نے اپنی تقریر میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر، اس پر اعتراضات اور اس کے بڑی شان سے پورا ہونے کی تفصیل پیش کی۔ اس کے بعد عزیز احمد گھمن صاحب اور تمثیل احمد صاحب نے اس پیشگوئی کے الفاظ اردو اور انگریزی میں پڑھ کر سنائے۔

آصف احمد عارف صاحب مربی سلسلہ نے ’’تحریکِ جدید – حضرت مصلح موعودؓ کا ایک شاندار منصوبہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جس میں حضرت مصلح موعودؓ کی قیاد ت میں جماعت کی شاندار ترقی کے لیے بنائے گئے منصوبوں اور ان کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی تیارکردہ ایک دلچسپ اور معلوماتی ویڈیو حاضرین کو دکھائی گئی جس میں حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی اور خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔مکرم امیر صاحب کینیڈا نے اپنی تقریر میں حاضرین کے سامنے پیشگوئی مصلح موعود کو ایک بڑے روحانی انقلاب کے طور پر پورا ہونے اور حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کے اس نشان کو مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔

بعدازاں انصار، خدام، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور اطفال کے درمیان پیشگوئی مصلح موعود کو ہاتھ سے لکھنے کا مقابلہ ہوا۔ مجموعی طور پر۳۷؍ممبران نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور مقابلہ جیتنے والے احباب و خواتین کوانعامات دیے گے۔

یہ جلسہ دعا کےساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button