متفرق

اللہ تعالیٰ ان کے جملہ اعضاء بدنی میں برکت رکھ دیتا ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ ہے کہ اللہ ان کے گھروں ، کپڑوں، پگڑیوں، قمیصوں، چادروں، ہونٹوں، ہاتھوں اور پیٹھوں میں اور اسی طرح ان کے جملہ اعضاء بدنی میں ان کے بچے کھچے ٹکڑوں اور اُس پانی میں جو ان کے پینے کے بعد بچ جاتا ہے برکت رکھ دیتا ہے اور اُن کی کمزوری کے وقت اوراُس وقت جب وہ گرے پڑے ہوں وہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ اُن کی دعائیں قبول کرتا ہے ۔

ان کے ترکش سے چلایا ہوا تیر کبھی خطا نہیں ہوتا۔ فقر انہیں نہیں چھوتا۔ خدا خود اپنے ہاتھوں سے ان کی تھیلی میں مال ڈالتا ہے اور بڑھاپے میں ان کی بھرپور جوانی کی تکریم کوبڑھا کر ان کو عزت بخشتا ہے۔ ان میں ایک زبردست کشش پیدا کر دیتا ہے اور وہ خلق کثیر کو ان کے حضور میں لاتا ہے اور جب ان سے کوئی سوال کیا جائے تو وہ ان کاجواب دینے کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ ان کی مدد کرتا ہے تا وہ اس کی محبت کے ذریعے پہچانے جائیں اور تا (لوگوں کے) سینے ان کی محبت پانے کے لئے کھول دئیے جائیں ۔ ان کا غضب خدا کے غضب کو بھڑکاتا ہے اور ان کا اضطراب اس کی رحمت کو جو ش میں لاتا ہے۔ پس پاک ہے وہ جو اپنے ان بندوں کو رفعت عطا فرماتا ہے جو اس کی طرف تبتل اختیار کرتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۰-۷۱)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button