بچوں کا الفضل

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ

٭…حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ 16؍نومبر 1909ء بمقام قادیان پیدا ہوئے ۔

٭…حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپؒ کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا: “ِانَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ نَافِلَۃً لَّک’’(روحانی خزائن جلد 22حقیقۃ الوحی صفحہ95) ترجمہ: یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔

٭…17؍ اپریل 1922ء کو 13 سال کی عمر میں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم مکمل حفظ کیا۔

٭… 8؍ نومبر 1965ء کو سیدنا حضرت صاحبزادہ حافظ مرزاناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ خلافت کی مسند پر متمکن ہوئے۔

٭…خلافت سے قبل خدمات دینیہ: 1939ء تا1944ء پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان، 1939ء تا 1949ء صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ، 1944ء تا 1965ء پرنسپل تعلیم الاسلام کالج قادیان، لاہورو ربوہ،1954ء تا 1968ء صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ،1955ء تا1965ء صدر صدر انجمن احمدیہ

٭… خلافت ثالثہ کی پہلی مالی تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کی تھی اور تین سال کے اندر25لاکھ روپے کا مطالبہ تھا۔ اس کا مقصد حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی یادگار کے طور پر آپ کے مقاصد عالیہ اور علمی کاموں کو جاری رکھنا تھا۔

٭…حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا ایک الہام : بُشْرٰی لَکُمْ (آپ سب کے لیےخوشخبری ہے)

٭…درج ذیل الہام حضرت مسیح موعودؑ، حضرت مصلح موعودؓاور حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ تینوں عظیم الشان شخصیات کو ہوا : یَادَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیفَۃً فِی الْاَرْضِ۔ ترجمہ: اے داؤد!ہم نے تجھے زمین میں اپنا جانشین بنایاہے۔

٭… 7؍اکتوبر1966ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے وقف جدید دفتر اطفال کا قیام فرمایا اور احمدی بچوں سے 50 ہزار روپیہ جمع کرنے کا مطالبہ فرمایا۔

٭…آپؒ نے مسجد اقصیٰ ربوہ کا سنگ بنیاد 28؍ اکتوبر 1966ء کواور افتتاح 31؍ مارچ 1972ء کو فرمایا۔

٭… 24؍مئی 1970ء کو مسجد فضل لندن میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں سکیم کا اعلان فرمایا جبکہ 12؍ جون کو ربوہ میں نصرت جہاں ریزرو فنڈ کی تحریک فرمائی جس کا مقصد مغربی افریقی ممالک میں صحت اور تعلیم کے شعبہ میں خدمت کرنا ہے۔

٭… 28؍دسمبر 1973ء جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان فرمایا اور صدسالہ جوبلی کی دعاؤں پر مشتمل روحانی منصوبہ کا اعلان 8؍ فروری 1974ء کو فرمایا۔

٭… سپین میں سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی مسجد بشارت کا سنگ بنیاد حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے 9؍اکتوبر1980ء کو رکھا اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 10؍ستمبر 1982ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔

٭… حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی پہلی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ تھیں جبکہ دوسری زوجہ محترمہ حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ (اطال اللہ عمرھا) ہیں۔

٭…آپؒ نے 8؍ جون 1982ء کی شب بمقام گیسٹ ہاؤس بیت الفضل اسلام آباد پاکستان وفات پائی۔

٭… کتب: قرآنی انوار، تعمیرِ بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد، ایک سچے اور حقیقی خادم کے 12؍اوصاف، ہمارے عقائد، المصابیح، جلسہ سالانہ کی دعائیں، امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ۔

٭… اہم تحریکات: فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک، وقف عارضی کی تحریک، نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم، صدسالہ احمدیہ جوبلی کی تحریک، احمدیہ تعلیمی منصوبہ کی تحریک، تعلیم القرآن، وقف بعد از ریٹائرمنٹ۔

٭… احمدیہ تعلیمی منصوبہ :28؍ اکتوبر 1979ء کو حضورؒ نے تحریک فرمائی کہ ہر احمدی لڑکا کم از کم میٹرک اور ہر احمدی لڑکی کم از کم مڈل تک ضرور تعلیم حاصل کرے نیز اعلان فرمایا کہ بورڈ اور یونیورسٹی میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو انعامی تمغے دیئے جائیں گے۔ تقسیم تمغہ جات کی پہلی تقریب 13؍جون 1980ء کو منعقد ہوئی۔

٭… دورہ جات: 1967ء میں برطانیہ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈاورڈنمارک کا دورہ فرمایا۔ (اس دورہ میں مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن کا افتتاح فرمایا)، 1970ء میں انگلستان اور مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا۔ گھانا، سیرالیون، نائیجریا، آئیوری کوسٹ، لائبیریااور گیمبیا وغیرہ کا دورہ فرمایا۔ 1973ء میں جرمنی، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک، سویڈن اوربرطانیہ کا دورہ فرمایا۔ 1975ء میں انگلستان، سویڈن اور ناروے کا دورہ فرمایا۔ (گوٹن برگ سویڈن میں مسجد ناصر کا سنگ بنیاد رکھا)۔ 1976ء میں افریقہ اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ سویڈن، ناروے، ڈنمارک، جرمنی، سوئٹزر لینڈاور ہالینڈ کا دورہ فرمایا۔ 1978ء میں کسر صلیب کانفرنس میں شرکت کے لیے یورپ کا دورہ فرمایا۔ 1980ء میں براعظم یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور افریقہ کے 13ممالک کا دورہ فرمایا۔

٭٭٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button