آسٹریلیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فجی میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود

جماعت صُووا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ صُووا، فجی کواپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ جلسہ سے قبل وقار عمل کرکے مسجد کے احاطہ کی صفائی کی گئی نیز جھنڈیوں اور بینرز وغیرہ کے ذریعہ مسجدکو مزین کیا گیا۔ اسی طرح تمام احباب جماعت تک جلسہ کے انعقاد کی تحریری و انفرادی اطلاع پہنچائی گئی نیز زیر تبلیغ افراد کو بھی خاص طور پرجلسہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

شام پونے پانچ بجے مکرم محمود احمد صاحب امیر ومبلغ انچارج فجی کی زیر صدارت جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ صدر صاحب جماعت صُووا کے چند تعارفی کلمات کے بعد ’’صداقت حضرت مسیح موعودؑ از رُوائے قرآن‘‘ اور ’’سیرت حضرت مسیح موعودؑ عشق قرآن کے آئینہ میں‘‘ کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں ضرورت زمانہ کے مطابق حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت نیز شرائط بیعت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔ افطاری اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ کُل حاضری ۸۹؍رہی اور جلسہ کا کُل دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ رہا۔

جماعت احمدیہ مارو

مورخہ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ءکو شام پانچ بجے جماعت احمدیہ مارومیں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ میں تین نظمو ں کے علاوہ ان عناوین پر تقاریر ہوئیں: ’یوم مسیح موعودکی اہمیت‘، ’شرائط بیعت اور ہماری ذمہ داریاں‘ اور ’حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کے مقاصد‘۔

دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۳۵؍رہی۔ تمام حاضرین کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔ نمازمغرب کے بعد احباب جماعت کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ نماز تراویح اور درس قرآن کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

جماعت احمدیہ ناندی

مورخہ ۳۰؍ مارچ کو افطاری اور نماز مغرب کے بعدجماعت احمدیہ ناندی میں جلسہ یوم مسیح موعود مکرم اقبال خان صاحب صدر جماعت احمدیہ ناندی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ میں دو نظموں کے علاوہ تین تقاریر ان موضوعات پر کی گئیں: ’یوم مسیح موعود کی اہمیت‘، ’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول ﷺ‘ اور ’بیعت کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں‘۔ اجتماعی دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز عشا ء اور تراویح کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۵۰؍ رہی۔

جماعت احمدیہ تاویونی

جماعت احمدیہ تاویونی میں مورخہ ۲۴؍ مارچ کو نماز عصر کے بعد جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تین تقاریر کی گئیں: ’حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت‘، ’حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کے بعض نشانات‘ اور ’حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کےحوالہ سے بعض صحابہؓ کے ایمان افروز واقعات‘۔ دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا۔ نماز تراویح اور درس القرآن کے بعد جلسہ کے حوالہ سے مختصر مجلس سوال وجواب بھی منعقد کی گئی۔ جلسہ کی کُل حاضری ۱۸؍ رہی جس میں ایک غیر از جماعت مہمان بھی شامل تھے۔

جماعت احمدیہ لٹوکا

جماعت احمدیہ لٹوکا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں شرائط بیعت پڑھ کر سنائی گئیں جس کے بعد اسدمحمود صاحب مربی سلسلہ لٹوکا نے صداقت حضرت مسیح موعودؑکے موضوع پر تقریر کی۔ اختتامی دعا کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۲۲؍ رہی۔

جماعت احمدیہ لمباسہ

مورخہ ۲۱؍مارچ کو جماعت احمدیہ لمباسہ میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز مغرب تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم صدر صاحب جماعت لمباسہ کے تعارفی کلمات کے بعد سیف اللہ مجید صاحب مربی سلسلہ ونوالیوو نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۴۲؍رہی۔

جماعت احمدیہ ولودہ

جماعت احمدیہ ولودہ میں مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ءکو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ نمازعصر کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تین تقاریر کی گئیں: سیرت حضرت مسیح موعودؑ، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ اور یوم مسیح موعود اور ہماری ذمہ داریاں۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔جلسہ کی کُل حاضری ۲۹؍رہی۔

جماعت احمدیہ نسروانگا

مورخہ ۲۹؍مارچ کو جماعت احمدیہ نسروانگا میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ نماز مغرب کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ’’جلسہ یوم مسیح موعودکی اہمیت‘‘ اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت‘‘ کے عناوین پر تقاریر کی گئیں۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۴۲؍ رہی۔

جماعت احمدیہ سینگانگا

جماعت احمدیہ سینگانگا میں مورخہ ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ءکو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ’’سیرت حضرت مسیح موعودؑ‘‘ اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کا بے مثال عشق رسولﷺ‘‘ کے موضوعات پرتقاریر کی گئیں۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۱۹؍رہی۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین جلسہ کو حضرت مسیح موعودؑکی نصائح پر کماحقہ عمل کرنے اور اپنے عہد بیعت کو تادم آخر نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: عبدالنوربھٹی۔ نیوز سیکشن فجی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button