یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کے نمائندگان کی فن لینڈ میں قائم انٹر فیتھ کی تنظیم Uskot کے بورڈ ممبرز سے ملاقات

فن لینڈ میں بین المذاہب ہم آہنگی قائم رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے Uskot کے نام سے ایک تنظیم قائم ہے جس میں عیسائیت، یہودیت، ہندوازم اور اسلام کے نمائندگان شامل ہیں۔

جماعت احمدیہ چونکہ ہمیشہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کوشاں رہتی ہےاور یہ کوشش کرتی ہے کہ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰیکے پیش نظر نیکی کو پھیلانے کے لیے اپنی طرف سے مقدور بھر کوشش کرے۔ اسی سلسلہ میں عطاء الغالب صاحب نیشنل صدر صاحب جماعت احمدیہ فن لینڈ،شاہد کاہلوں صاحب مبلغ انچارج، خاکسار (سیکرٹری تبلیغ) اور فاروق قریشی صاحب سیکرٹری امور خارجہ نے مورخہ ۸؍اپریل کواس تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی اور اُنہیں جماعت احمدیہ کے عقائد اور خدمات سے آگاہ کیا اوراپنے تعاون کا یقین دلایا۔

(رپورٹ: زیرک اعجاز۔ سیکرٹری تبلیغ جماعت فن لینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button