امریکہ (رپورٹس)

کینیڈا کی جماعت بیری سائوتھ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

شفیق اللہ صاحب آف جماعت احمدیہ بیری ساؤتھ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ بیری سائوتھ، کینیڈا کو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس مبارک جلسہ میں تقریباً ۲۹۵؍احباب جماعت شامل ہوئے۔

جلسہ کا آغاز عبدالرشید انور صاحب نائب امیر و مشنری انچارج کینیڈا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قرآن پاک سے پیار‘‘ بزبان انگریزی از بلال احمد بھٹی صاحب مربی سلسلہ بیری، ’’حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے عظیم الشان نشان‘‘ بزبان اردو از وسیم طاہر چودھری صاحب صدر جماعت بیری سائوتھ اور آخر پر صدر اجلاس نے اپنی تقریر میں حضرت مسیح موعودؑ کی نبوت کے حوالے سے چند معارف پیش کیے اور اختتامی دعا کروائی۔ افطاری اور نماز مغرب کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

(رپورٹ : انصر رضا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button