یورپ (رپورٹس)

جماعت لولیو، سویڈن میں تقریب افطار

شہر لولیو سویڈن کے شمال میں واقع ہے۔ اس شہر میں مسلمانوں کی تعداد ملک کے دوسرے علاقوں سے کم ہے اس لیے مسلمانوں کی مذہبی سرگرمیوں سے زیادہ آگاہی نہیں ہے۔ لہٰذا اس شہر میں جماعت احمدیہ کے تعارف کو بڑھانے کے لیے اور لوگوں کے اسلام کے بارے خدشات کو دُور کرنے کے لیے جماعت احمدیہ لولیو نے مورخہ ۲۴؍مارچ۲۰۲۴ء بروز اتوار ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے بذریعہ ای میل مقامی سیاستدانوں، چرچ کے نمائندوں، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ احباب جماعت کو بھی ایک دیدہ زیب دعوت نامہ تیار کر کے دیا گیا تاکہ وہ بھی مہمانوں کو دعوت دے سکیں۔

یہ پروگرام جماعتی سینٹر کے قریب ہی ایک کمیونٹی سینٹر میں رکھا گیا۔ پروگرام کے آغاز میں خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے پریزنٹیشن کے ساتھ مہمانوں کو سویڈش زبان میں جماعت احمدیہ کا تفصیلی تعارف کرایا کیا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی امن عالم کےلیے کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ افطاری کے وقت اذان دی گئی اور کھجوروں کے ساتھ روزہ افطارکیا گیا جس کے بعد مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے اس پروگرام کو خوب سراہا اور دوبارہ اس نوعیت کے پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں ۲۲؍مہمان شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button