کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۴؍مارچ ۲۰۲۴ء کو جامعۃ المبشرین برکینافاسو میں مجلس ارشاد کے تحت جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت سورے قاسم صاحب استاد مدرسۃ الحفظ برکینافاسونے کی۔ جلسہ کا آغاز گیارہ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن مجید و ترجمہ اور قصیدہ سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’اسلام میں علامات آمد مسیح موعود‘‘ از گودونو ماشاء اللہ صاحب طالبعلم درجہ ثالثہ، ’’نشانات صداقت حضرت مسیح موعودؑ‘‘ از سانفو احمدو صاحب طالبعلم درجہ ثانیہ اور ’’تصدیق صداقت حضرت مسیح موعودؑ از استخارہ اور واقعات‘‘ از صدر مجلس۔

تقریب کے آخر پر نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے حاضرین اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور حضرت مسیح موعودؑ کی عبادات اورآپؑ کے انقطاع الیٰ اللہ کے واقعات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو عبادات میں انہماک اور عجز اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ یہ جلسہ جماعت احمدیہ برکینا فاسو کے یو ٹیوب اکاؤنٹ سے لائیو نشر کیاگیا۔ جلسہ پر کُل حاضری ۱۰۶ تھی۔

(رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button