نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۸؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز سوموار بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم سفیر احمد قریشی صاحب (ریٹائرڈمربی سلسلہ۔ برمنگھم یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم سفیر احمد قریشی صاحب (ریٹائرڈمربی سلسلہ۔ برمنگھم یوکے)

۵؍اپریل ۲۰۲۴ء کو ۶۸ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم مکرم قریشی نذیر احمد صاحب (ڈرائیور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ )کے بیٹے تھے۔ مرحوم ۱۹۸۰ء میں جامعہ احمدیہ ربوہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد میدان عمل میں آئے اور پاکستان میں ملتان، کوئٹہ، جھنگ اور ربوہ میں بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق پائی۔ نظارت علیاء صدر انجمن احمد یہ میں بھی خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم کو ربوہ میں مجلس خدام الاحمدیہ مقامی اور مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ میں بھی خدمت کا موقع ملا۔برمنگھم آنے کے بعد مسجد دارالبرکات کی ہومیو پیتھی ڈسپنسری میں خدمت کررہے تھے۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہر ا تعلق رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور ۲ بیٹے شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

۱۔مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عزیز احمد باجوہ صاحب مرحوم (جرمنی)

یکم مارچ ۲۰۲۴ءکو ۷۴سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، مہمان نواز، ہمدرد، ملنسار،ایک مخلص اور نیک خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیوں کے علاوہ ۸ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔آپ مکرم لقمان احمد کشورصاحب(انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ) کی خالہ تھیں۔

۲۔مکرم رانا اسد اللہ خان صاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ خان صاحب(سیالکوٹ )

۲۳؍جولائی ۲۰۲۳ء کو ۷۳سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مقامی سطح پر زعیم انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند، شریف النفس، غریبوں کی مدد کرنے والے، دیندار، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

۳۔مکرمہ طلعت مبشر صاحبہ بنت مکرم چودھری نبی احمد صاحب(نفیس نگر ضلع میر پور خاص)

یکم اگست ۲۰۲۳ء کو ۸۶ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے مقامی سطح پر صدر لجنہ اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ نماز وں کی پابند، تہجد گزار، نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ بچوں کی اچھے رنگ میں تربیت کی اور ہمیشہ انہیں خلافت سے جوڑے رکھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

۴۔مکرم تنویر احمد صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب (ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ شہر)

۲۲؍اگست ۲۰۲۳ء کو ۶۴سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ لمبا عرصہ مسجد مبارک سیالکوٹ شہر میں امامت کرواتے رہے۔ دینی علم بہت اچھا تھا۔ تہجد اور پنجوقتہ نماز وں کے پابند تھے۔ حضور کے خطبات سننے، اجلاسات میں شامل ہونے اور صحبت صالحین اختیار کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی چندوں کی رسید کٹوا لیا کرتے تھے۔خدمت خلق کے لیے ہمیشہ تیار رہتے۔ محکمہ صحت کے ساتھ منسلک تھے اور بہت سے مریضوں کا علاج اور ادویات مفت دیا کرتے تھے۔ مرحوم اچھے اخلاق کے مالک تھے اور مخالفت کے باوجو د غیر از جماعت لوگ بھی ان کےاخلاق سے بہت متاثر تھے۔

۵۔مکرم مرزا مختار احمد صاحب ابن مکرم مرزا ممتاز احمد صاحب (سرگودھا)

۵؍اکتوبر۲۰۲۳ء کو ۵۵سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم مقامی جماعت میں سیکرٹری مال اور منتظم مال کے طور پر خدمت کی توفیق پاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند،مہمان نواز،ہمدرد، شفیق، ایماندار، مخلص اور نیک انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

۶۔مکرم ناصر احمد صاحب وینس ابن مکرم چودھری عبدالحمید صاحب وینس (سابق کارکن دارالضیافت ربوہ)

۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ۷۰ سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے تمام عمر نہایت محنت اور جانفشانی سے بسر کی۔ دارالضیافت میں کارکن کے طور پر دن رات سچی لگن اور اخلاص سے حضرت مسیح موعودؑ کے مہمانوں کی خدمت کرتے رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم لقمان احمد کشورصاحب(انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ )کے چچا تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button