یورپ (رپورٹس)

کالج کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کا مسجد مبارک ہیگ، ہالینڈ کا دورہ

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز منگل کالج کے ۵۱؍طلبہ اور طالبات اور چار اساتذہ نے تین گھنٹے کا سفر طے کرکے ہالینڈ کی پہلی مسجد، مسجد مبارک کا دورہ کیا۔ اس دوران طلبہ و طالبات کو نعیم احمد وڑائچ صاحب مشنری انچارج نے مسجد کی تاریخ، اسلام کی خوبصورت تعلیم اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ نیز مسجد میں موجود لائبریری اور قرآن کریم کی نمائش طلبہ کو دکھائی گئی۔ مربی صاحب نے چار اساتذہ کو کتاب ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ بطور تحفہ دی۔ مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیاگیا تھا۔

الحمد للہ یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button