ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہائے احمدیہ بنگلہ دیش کی اکثر جماعتوں میں مورخہ ۲۳؍مارچ کو بڑے جوش اور جذبہ کے ساتھ یوم مسیح موعود منایا گیا۔

جلسہ ہائے یوم مسیح موعود بعض جماعتوں میں نماز عصر کے بعد جبکہ دوسری جماعتوں میں نماز مغرب کے بعد منعقد ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تعداد میں احباب جماعت نے جلسہ جات میں شمولیت کی۔

مقررین نے ان موضوعات پر تقاریر کیں: یوم مسیح موعود کا پس منظر، تاریخی حقائق، یوم مسیح موعود ہم کیوں مناتے ہیں، حضرت مسیح موعودؑ کا مقام، حضرت مسیح موعودؑ کے کارنامے اور حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے مختلف پہلو۔

جو جماعتیں ۲۳؍مارچ کو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد نہ کرسکیں انہوں نے بعد کے دنوں میں جلسے منعقد کیے۔ بعد میں مختلف ذیلی تنظیموں کی طرف سے بھی یوم مسیح موعود منایا گیا۔

اسی طرح بکشی بازار میں بنگلہ دیش جماعت کے ہیڈکوارٹرز میں جماعت ڈھاکہ کے زیر اہتمام جلسہ یوم مسیح موعود منایا گیا۔ اس جلسہ میں مولانا عبد الاول خان چودھری صاحب نیشنل امیر و مبلغ انچارج بنگلہ دیش نے بھی تقریر کی۔ یہ پروگرام یو ٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا جہاں دیکھنے والوں کی تعداد ۱۳۰؍سے زیادہ تھی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک بھرکی مختلف جماعتوں میں منعقدہ جلسہ ہائے یوم مسیح موعود میں بعض بیعتیں بھی ہوئی ہیں۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ ذیل میں بعض بڑی جماعتوں کے شاملین کے اعداد و شمار ہیں:

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button