ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

گڈو نے اپنے دوست کے گھر جانا ہے۔ گڈو کی راستہ تلاش کرنے میں مدد کریں۔ رنگ بھریں اورلفظ بھی مکمل کریں۔ ….+ا+ل+ہ+ب+ا+ر+ی=ژالہ باری

پہیلیاں

بوجھو بھیا! ایک پہیلی

جب کاٹو تو نئی نویلی

ہری ڈنڈی لال مکان

توبہ توبہ کرے انسان

ایک غار کے دو رکھوالے

دونوں لمبے دونوں کالے

وہ کونسی چیز ہے جس کا آنا بھی خراب اور جانا بھی خراب ہے۔

اگر سبز گھر لال اینٹوں سے بنتا ہو تو لال گھر کن اینٹوں سے بنے گا؟(جوابات اگلے شمارے میں)

دلچسپ سوالات

تختۂ سیاہ (blackboard) پر کس چیز سے لکھا جاتا ہے۔

سکول کی بس کا کیا رنگ ہوتا ہے؟

Caterpillarsکس چیز میں تبدیل ہوجاتے ہیں؟

Toy Story میں cowboyکا کیا نام ہے؟

A prideکس جانور کے مجمع یا اجتماع کو کہا جاتا ہے؟

(جوابات اگلے شمارے میں)

کسوٹی

درج ذیل دس سوالوں کے ذریعہ بوجھیں کہ میں کون ہوں؟

میں ایک چیز ہوں۔

میری شکل گول ہے لیکن مختلف دنوں میں میری مختلف شکل ہوتی ہے۔

میری عمر کبھی انتیس تو کبھی تیس دن ہوتی ہے۔

خوبصورت چیزوںکو میری خوبصورتی سے مشابہت دی جاتی ہے۔

میں رات کو نظر آتا ہوں لیکن کبھی کبھی دن میں بھی نظر آجاتا ہوں۔

میری اپنی روشنی نہیں۔ لیکن میں پھر بھی چمکدار نظر آتا ہوں۔

مجھے دیکھنے کے لیے گردن اوپر کرنی پڑتی ہے۔

ویسے تو میرا رنگ سفید ہے لیکن کبھی کبھار سرخ اور زرد رنگ میںبھی نظر آتا ہوں۔

عربی میں میرے کئی نام ہیں۔

ویسے تو میں صدیوں سے ہوں لیکن میری عمر ایک ماہ ہی ہوتی ہے۔

(جواب اگلے شمارے میں)

میرے نام کے معانی

(جانیے اپنے نام کا مطلب۔ اگر آپ کو اپنے نام کا معنی نہیں معلوم تو آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں)

احمد: بہت زیادہ حمد یا تعریف کرنے والا

محمد: جس کی تعریف کی جائے

احسان: ہمدرد، سخی، مدد کرنے والا

مریم: پاکدامن، عبادت گزار

سارہ: شہزادی،خوشی لانے والی،مسرت

نصرت:مدد، مدد کرنے والی

آؤ بیت بازی کریں!

درج ذیل اشعار مکمل کریں:

میں اپنے پیاروں کی نسبت ہرگز نہ کروں گا پسند کبھی

____________________________________

مری زندگی پاک و طیّب بنا دے

____________________________________

وقت کم ہے۔ بہت ہیں کام، چلو

____________________________________

گھر کی دیواریں روتی تھیں، جب دنیامیں تُو آتی تھی

____________________________________

گذشتہ شمارے کے درست جواب

پہیلیاں: 1۔ پینٹ، 2۔سوال، 3۔کتاب، 4۔لال ہی رہے گی، 5۔چار۔ دلچسپ سوالات: 1۔شرلاک ہومز، 2۔انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز، 3۔کویت، 4: the Ural mountains and the Caucasus mountains۔ 5۔جاپان۔ کسوٹی:الّو(Owl)

گذشتہ شمارے کے ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والے:

جرمنی: عطاءالحئی راشد، افشاں آصف، نائلہ آصف۔ گھانا: محمد طلحہ منگلا، ایقان اظہر منگلا، بلال اظہر منگلا۔ مالی: اطہر احمد ناصر، تاشفہ نورین، طاہر احمد ناصر، مطہر احمد ناصر۔

ان کے علاوہ شامل ہیں: ابراہیم عامر، سلمانہ لطیف، عبیرہ عامر، لبنٰی لطیف، امة الرقیب، زخرف بن کاشف۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button