از مرکز

یمن اور پاکستان کے اسیران اور فلسطینیوں کے لیے دعاؤں کی خصوصی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۰؍ مئی ۲۰۲۳ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں احمدیوں کو خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

آج مَیں پھر یمن کے اسیران کے لیے خاص طور پر دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں، خاص طور پہ ان خاتون  کے لیے جو وہاں کی صدر لجنہ بھی ہیں، اُن کو بڑی مشکل میں رکھا ہوا ہے، قید میں رکھا ہوا ہے، اور چند ایک اور بھی جو ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ان کو بھی اسیر بنایا ہوا ہے۔ ان کے لیے خاص دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔

پاکستان کے اسیران کی رہائی کے لیے بھی دعا کریں۔

فلسطین کے لوگوں کے لیے بھی دعا  کرتے رہیں۔ حالات لگتا ہے کہ بہتر ہورہے ہیں، پھر خراب ہوجاتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت ڈھٹائی سے کام لے رہیں، اللہ تعالیٰ ان کو ان کے ظلم سے جلدی نجات دلوائے اور مسلمانوں کو بھی اپنا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button