امریکہ (رپورٹس)

ڈومینیکن ریپبلک میں مفت ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپس کا انعقاد

(کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲؍اپریل کو ڈومینیکن ریپبلک کے شہر سانتو ڈومینگو کے علاقہ Boyona میں ایک ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ لگانے کا موقع ملا۔ الحمد للہ۔

یہ کیمپ اس ملک اور شہر میں جماعت کی طرف سے پہلا ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ تھا۔ کیمپ نو بجے شروع ہوا اور دوپہر ڈیڑھ بجے ختم ہوا۔ اس دوران ۳۲؍مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ہومیوپیتھک ادویات دی گئیں۔ اس دوران ایک احمدی دوست عمر صاحب نے سارے علاقہ میں جماعتی لٹریچر تقسیم کرنے کی توفیق پائی۔

اس کیمپ کو بہت پسند کیا گیا اور لوگوں کی جانب سے دوبارہ کیمپ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

اسی طرح مورخہ ۶؍اپریل کو Pan American ہائی سکول میں مفت ہومیوپیتھک کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس دن ایک گھنٹہ کے دوران ۲۲؍مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کی بدولت ان علاقوں میں جماعت احمدیہ کا تعارف اور پیغام کثیر التعداد لوگوں تک پہنچا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر تمام مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button