آسٹریلیا (رپورٹس)

مسجد بیت الہدیٰ سڈنی، آسٹریلیا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۱؍مارچ ۲۰۲۴ء کو سڈنی آسٹریلیا کی مسجد بیت الہدیٰ میں بعد از نماز عصر جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز انعام الحق کوثر صاحب امیر و مشنری انچارج آسٹریلیا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں صدر اجلاس نے ۲۳؍مارچ کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں مسیح موعودکی آمد کا مقصد بیان کیا۔ نظم کے بعد ایک طفل عزیزم مفلح ماجد نے ’’حضرت مسیح موعودؑکے لیے میری محبت‘‘ اور ایک ناصرہ عزیزہ لبیقہ عدنان نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی بچوں سے شفقت‘‘ کے موضوعات پر انگریزی میں تقاریر کیں۔ اس کے بعد جلسہ کی دیگر تقاریر ان موضوعات پر کی گئیں: ’’قیام جماعت اور حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی جماعت سے توقعات‘‘ بزبان انگریزی و اردو از ابرار چغتائی صاحب ایک نظم کے بعد ’’صدق حضرت مسیح موعودؑ‘‘ از قمرالزمان صاحب مبلغ سلسلہ، ایک نظم کے بعد ’’حضرت مسیح موعودؑکا عشق الٰہی‘‘ از وقا ر احمد ناصر نیشنل سیکرٹری تربیت اور پھر خدام کے ایک گروپ نے حضرت مسیح موعودؑکا قصیدہ ’’یا عین فیض اللّٰہ والعرفان‘‘ پیش کیا۔ مکرم امیر صاحب نے جلسہ کی اختتامی تقریر ’’ذکر حبیب‘‘ کے موضوع پر کی اور اجتماعی دعا کروائی۔ دعا کے بعد افطاری اور نماز مغرب ادا کی گئی۔ نماز کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

الحمد للہ ایک ہزار ۲۰۰؍افراد جماعت نے اس بابرکت جلسہ میں شرکت کی جس میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button