امریکہ (رپورٹس)

ڈومینیکن ری پپلک میں چند طلبہ کا جماعتی مشن ہاؤس کا دورہ

(کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۸؍مارچ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک Juan Pablo Duarte سکول کے طلبہ نے جماعتی مشن ہاؤس کا دورہ کیا۔

۳۰؍طلبہ اس دورہ میں شامل ہوئے۔ پروگرام کے مطابق طلبہ کو جماعتی تعارف پر مشتمل ویڈیوز دکھائی گئیں۔ نیز امریکہ سے تشریف لانے والے ڈاکٹر حفیظ الرحمان صاحب نے جماعت کا تعارف کرایا۔ اس کے بعد طلبہ کے سوالات کے جواب دیے گئے۔

یہ پروگرا م دو گھنٹوں تک جاری رہا۔ طلبہ نے اسلام اور جماعت کے متعلق معلومات حاصل کیں اور جماعت کی تعلیمات اور خدمات کو بہت پسند کیا۔

آخر پر تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button