یورپ (رپورٹس)

سکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر کی جانب سے عیدملن عشائیہ میں جماعت کے نمائندگان کی شرکت

(ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گلاسگو)

مورخہ ۱۸؍اپریل ۲۰۲۴ء کو سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جناب حمزہ یوسف نے سرکاری طور پر عید ملن پروگرام کا انتظام ایڈنبرا کاسل میں کیا جس میں سکاٹ لینڈ کی مختلف مسلم تنظیموں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب کو مدعو کیا گیا۔ اس ضمن میں ایک دعوت نامہ ریجنل امیر صاحب سکاٹ لینڈ کو بھی آیا جو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اس میں شامل نہ ہوسکے۔ جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں فخر احمد آفتاب صاحب مربی سلسلہ گلاسگو، معاذاحمد بی ٹی صاحب قائمقام ریجنل امیر سکاٹ لینڈ، مبشر احمد صاحب صدر جماعت گلاسگو نارتھ اور فرید الدین صاحب زعیم مجلس انصاراللہ ایڈنبرا نے شرکت کی۔

اس تقریب میں جناب فرسٹ منسٹر صاحب کویہ کتب تحفۃً پیش کی گئیں: ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘، ’اسلام اور عصرحاضر کے مسائل کا حل‘، فلسطین اسرائیل کی موجودہ جنگ کے حوالہ سےخلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات پر مبنی لیف لیٹس وغیرہ اور جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کے عید کارڈکے علاوہ دوسرے خصوصی تحائف بھی شامل تھے۔ موصوف نے تمام تحفے خوشی سے وصول کیے اور جماعت احمدیہ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جہاں ۱۲۰؍سے زائد دوسرے مہمان اس عشائیہ میں شامل تھے۔

کھانے کے دوران جماعت کے وفد کو لیبیا، اریٹیریا اور دوسرے اسلامی ممالک کے ہائی کمشنرز کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا اور جماعت احمدیہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر جناب فرسٹ منسٹر صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور عید کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

(رپورٹ: ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button