از افاضاتِ خلفائے احمدیت

خدا تعالیٰ کی وہ آسمانی طاقتیں جو ابھی ظہور میں نہیں آئیں وہ بھی تیرے ساتھ ہوں گی

حضرت مسیح موعودؑ کے ایک الہام ’’اَلْاَرْضُ وَالسَّمَآءُ مَعَکَ کَمَا ہُوَ مَعِیْ‘‘ یعنی ’’زمین و آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہے‘‘ کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ فرماتے ہیں:’’آسمان کا ساتھ ہونا MTAکی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے اور یہ امر واقعہ ہے کہ MTA کے ذریعہ کُل عالم میں آسمان نے جو گواہیاں دی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں۔ اس کثرت کے ساتھ وحدت نصیب ہوئی ہے کہ جب ہم اس الہام کو 1897ء کی بجائے 1997ء میں پڑھتے ہیں تو پھر اس کے معنی ہیں آسمان اور زمین تیرے ساتھ ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی وہ آسمانی طاقتیں جو ابھی ظہور میں نہیں آئیں وہ بھی تیرے ساتھ ہوں گی جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۵؍جولائی۱۹۹۷ء، خطبات طاہر جلد ۱۶ صفحہ ۵۵۷-۵۵۸)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button