یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بیلجیم میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(چوہدری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بیلجیم)

اللہ تعا لیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ بیلجیم کو امسال بھی جلسہ یوم مسیح موعود منعقدکرنےکی توفیق ملی۔ الحمدللہ

مورخہ ۲۲تا ۲۴؍مارچ کے دوران ملک کی کُل ۱۴؍جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کیے گئے۔ ۱۲؍جماعتوں نے مورخہ ۲۳؍مارچ بروز ہفتہ ہی جلسے منعقد کیے جبکہ دو جماعتوں نے مورخہ ۲۲ اور ۲۴؍مارچ کو جلسے منعقد کیے۔ ایک جماعت نے آن لائن جلسہ منعقد کیا۔ ان تمام جلسوں میں مسیح کی آمد ثانی، مسیح موعود کا نزول، ضرورت امام مہدی، صداقت حضرت مسیح موعودؑ اور حقوق اللہ وحقوق العباد کا قیام جیسے موضوعا ت پر تقاریر کی گئیں۔ بعض جماعتوں میں احباب نے ان موضوعات پر مقامی زبان میں پریزنٹیشنز دیں اور بچوں نے بھی تقاریر کیں۔ان جلسہ جات میں پروگرام کے رواں ترجمہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس سال رمضان المبارک کی برکتوں کے باعث جلسہ یوم مسیح موعود میں احباب جماعت کی حاضری بہت بہتر رہی۔ اسّی فیصد سے زائد احباب جماعت نے شرکت کی۔

(رپورٹ: چودھری طاہراحمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button