امریکہ (رپورٹس)

کینیڈا کی امارات برامپٹن ایسٹ اور برامپٹن ویسٹ میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

برامپٹن ویسٹ

فخر چغتائی صاحب سیکرٹری اشاعت تحریر کرتے ہیں کہ برامپٹن ویسٹ امارت کینیڈا نے مورخہ ۲۳؍مارچ کو مسجد مبارک برامپٹن میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق پائی۔ اس جلسہ کی صدارت فرحان کھوکھر صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی۔

برامپٹن ویسٹ

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم عبدالجبار ظفر صاحب لوکل امیر نے افتتاحی تقریر میں اس جلسہ کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی۔ عمیر احمدخان صاحب اور علی رضا صاحب مربیان سلسلہ نے ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کےکناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ کے موضوع پر انگریزی و اردو میں تقاریر کیں۔ انہوں نے بڑی تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ہندوستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ایک آواز پوری دُنیا میں پھیل گئی ہے۔ نیز احباب جماعت کو تبلیغ کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اس کے بعد مجلس اطفال الاحمدیہ کے ایک گروپ نے رسول اللہ ﷺ کی شان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحریر کردہ ایک قصیدہ خوش الحانی سے پیش کیا۔

برامپٹن ویسٹ

جلسہ کی اختتامی تقریر مکرم نائب امیر صاحب کینیڈا نے ’’تبلیغ اسلام اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر کی۔ بعدازاں سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مربیان سلسلہ نے احباب جماعت کے سوالات کے جواب دیے۔ جلسہ کا اختتام دُعا کے ساتھ ہوا اور احباب نے روزہ افطار کیا نیز نمازِ مغرب ادا کی۔ اس جلسہ میں ۸۲۵؍ احباب جماعت نے شرکت کی۔

برامپٹن ایسٹ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کی امارت برامپٹن ایسٹ کو اپنا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۴؍مارچ ۲۰۲۴ء بعد نماز عصر برامپٹن کی مسجد مبارک میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

برامپٹن ایسٹ

جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں طہٰ احمد صاحب نے ’’ظہورِ مسیح موعود علیہ السلام‘‘ اور آصف احمد عارف صاحب مربی سلسلہ نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کی خدمات اسلام سے پُر زندگی‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ اس موقع پر ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی پر تیارکردہ ایک ڈاکومنٹری شاملین کو دکھائی گئی۔

برامپٹن ایسٹ

اس جلسہ کی آخری تقریر اسفند سلیمان صاحب مربی سلسلہ نے ’’ضرورتِ مسیح موعودؑ‘‘ کے موضوع پر کی۔ دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ افطاری اور نمازِ مغرب کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ مجموعی طور پر ۸۱۰؍افراد نے جلسہ میں شرکت کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button