یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ڈنمارک کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۴ء

(نعمت اللہ بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ ڈنمارک کی مجلس شوریٰ مورخہ ۴؍مئی بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے ناصر ہال، کوپن ہیگن میں منعقد ہوئی جس میں کُل ۳۷؍ ممبران مجلس شوریٰ نے شرکت کی۔

مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس کی کارروائی مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج کی زیر صدارت گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے شروع ہوئی۔ بعدازاں ڈاکٹر عبدا لرؤوف خان صاحب (نیشنل جنرل سیکرٹری )نے گذشتہ سال کی مجلس شوریٰ کی رپورٹ پیش کی۔ نیز گذشتہ سال کی منظور شدہ سفارشار ت پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد نیشنل سیکرٹری صاحب نے اس سال کی مجلس شوریٰ کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے منظور شدہ ایجنڈا پیش کیا جو دو تجاویز پر مشتمل تھا :

تجویز نمبر ۱: تجویز برائے تربیت

تجویز نمبر ۲: مالی بجٹ برائے سال ۲۰۲۴ء – ۲۰۲۵ء

اس کے بعد مکرم امیرصاحب نے افتتاحی تقریر میں قرآنی آیت وَشَاوِرۡہُمۡ فِی الۡاَمۡرِ ۚ فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہ کی روشنی میں مجلس شوریٰ کے بابرکت نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل شفایابی کے لیے دعا کی یاددہانی کروائی۔ افتتاحی دعا کے بعد سب کمیٹیوں کا تقرر عمل میں آیا۔

دوسرا اجلاس نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تین بجے مکرم امیر صاحب کی صدارت میں دعا کے ساتھ شروع ہوا۔ اس اجلاس میں سب کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوئیں جن پر سیر حاصل بحث اور غورو فکر کے بعد مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سفارشات کو بغرض منظوری و راہنمائی حضور انورکی خدمت میں پیش کرنے کی سفارش کی۔

اختتامی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے ممبران مجلس شوریٰ کو جماعت احمدیہ کے قیام اورا س کی اصل غرض و غایت کے ضمن میں خدا تعالیٰ سے پختہ تعلق اور اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ دلائی۔ اجتماعی دعا کے ساتھ یہ مجلس شوریٰ اختتام پذیر ہوئی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام ممبران شوریٰ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: نعمت اللہ بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button