یورپ (رپورٹس)

رمضان المبارک میں جماعت احمدیہ یونان کی سرگرمیاں

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

یونان میں امسال رمضان المبارک کا آغاز ۱۲؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز منگل ہوا۔

انگریزی درس القرآن (آن لائن): امسال بھی انگریزی سمجھنے والے احباب کے لیے مکرم عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر جماعت احمدیہ یونان نےانگریزی میں آدھے گھنٹے کے لیے آن لائن درس القرآن دیے۔ ان دروس میں حاضری چار خواتین و حضرات پر مشتمل رہی۔

اردو دروس القرآن: نماز عصر کے بعد قرآن کریم کے ایک پارےکا درس دیا جاتا۔ چھٹی کے دن ۱۲سے ۱۷؍ افراد اس میں شامل ہوتےجبکہ آن لائن استفادہ کرنے والے افراد کو ملا کر یہ تعداد بعض ایام میں ۴۲؍ تک ہو جاتی تھی۔ دروس القرآن کا سلسلہ افطار ی تک جاری رہتا۔

مسجد میں افطاری کا انتظام: ایتھنز مسجد میں افطاری کا انتظام جماعتی طور پر کیا جاتا رہا ہے۔ جس میںبعض احباب جماعت کو حصہ ڈالنے کی توفیق ملتی رہی۔

مسجد میں باجماعت نماز تراویح:نماز تراویح کا سلسلہ رمضان المبارک میں باقاعدگی سے جاری رہا۔اسی طرح نماز فجر کے بعد درس حدیث ہوتا جس کی ریکارڈنگ جماعتی گروپ میں بھی بھجوائی جاتی۔نماز فجر کے بعد ترجمہ نماز کلاس بھی ہوتی رہی۔

نماز عید: مورخہ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۴ء بروز بدھ نماز عید ساڑھے نو بجےنیشنل صدر و مربی سلسلہ صاحب نے پڑھائی۔ خطبہ عیداردو اور انگریزی میں دیاگیا۔ مسجد میں۲۳؍ احباب نے شرکت کی۔ نماز عید کے بعد چائے اور مٹھائی سے احباب کی تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکات کو ہمیشہ ہماری زندگیوں میں قائم رکھے۔ آمین

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button