حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزراء کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے حکام کو عازمین حج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے تاکہ عازمین مناسکِ حج آسانی اور آرام سے ادا کر سکیں۔اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کی خدمت اور یہاں آنے والے زائرین کا خیال رکھنا اور ان کے لیے آرام اور سہولتیں یقینی بنانا سعودی عرب کی اولین ترجیحات ہیں۔

٭…اتوار ۲۰؍مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے۔ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجان کے صدر نے بھی شرکت کی۔ تہران ٹائمز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی اور صدارتی محافظوں کے سربراہ مہدی موسوی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا، شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سامنے آنے پر ایرانی شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

٭… ایرانی آئین کے مطابق اب نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ایرانی آئین کے مطابق صدر کے انتقال کے بعد پچاس دن کے اندر صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ ایران کے آئین کے آرٹیکل ۱۳۱؍کے مطابق، اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر کی جانب سے تمام تر صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر اقتدار سنبھالتا ہے۔بعد ازاں نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو پچاس دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے۔

٭… ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاںبحق ہونے کے بعد مختلف سربراہانِ ممالک نے تعزیتی پیغامات جاری کیے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

٭… امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے رفح میں محدود آپریشن کے منفی اثرات ہوئے، رفح کراسنگ سے غزہ میں امدادی آپریشن کی بحالی فوری مسئلہ ہے۔ غزہ میں ایسا خلا نہیں چھوڑ سکتے جو افراتفری کا سبب بنے۔ اسرائیل کو مستقبل کے غزہ کےلیے واضح اور ٹھوس منصوبے کی ضرورت ہے۔

٭… افغانستان کے صوبہ غور میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گرا۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا، حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

٭… آسٹریلیا اور امریکہ نے پانی کے اندر چلنے والے ڈرون متعارف کرا دیے۔ ان ڈرونز کو مستقبل میں جنگی آلات یا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان ڈرونز کو (Ghost Shark) اور (Manta Ray) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرونز سمندر میں پانی کے نیچے کئی کام انجام دے سکتے ہیں۔

٭…کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ البرٹا کے علاقے فورٹ میک مرے سے چھ ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ کینیڈا کے جنگلات کی آگ کا دھواں امریکی ریاستوں تک پھیل رہا ہے۔

٭… سپین نے ایک بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جو ہتھیار لے کر بھارت سے اسرائیل جا رہا تھا۔وزیر خارجہ Jose Manuel Albares نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سپین نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے ملک کو معلوم ہوا ہے کہ ایک بحری جہاز ہتھیاروں کی کھیپ لے کر اسرائیل جا رہا ہے اور سپین کی بندرگاہ پر رکنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے پرچم والا بحری جہاز ستائیس ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے شہر چنائے سے اسرائیل کی بندرگاہ حائفہ جا رہا تھا۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button