امریکہ (رپورٹس)

ڈومینیکن ریپبلک میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ڈومینیکن ریپبلک کو مورخہ ۶؍اپریل ۲۰۲۴ء کو نماز سنٹر Santo Domingo RD میں اپنا جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے اپنی تقریر میں آنحضورﷺ کی پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کے متعلق تفاصیل بیان کیں۔

اس جلسہ میں چار غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔ پروگرام کی کُل حاضری ۱۲؍رہی۔ پروگرام کے آخر پر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button