افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے فری ٹاؤن ویسٹ ریجن کی جماعت ڈوڈو میں تقریب آمین

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۴ء کو فری ٹاؤن ویسٹ ریجن کی جماعت ڈوڈو میں قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں و بڑوں کی تقریبِ آمین کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عربی قصیدہ سے ہوا۔

ہارون کمارا صاحب مقامی مشنری نے مہمانوں کا تعارف کروایا۔ مہمانوں میں مولانا محمد نعیم اظہر صاحب (مبلغ انچارج)، مکرم محمد مورث صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ اور خاکسار (ریجنل مبلغ فری ٹاؤن ویسٹ) شامل تھے۔ انہوں نے مقامی جماعت کے علاوہ مختلف جماعتوں سے آنے والے مہمانوں کا تعارف کروایا۔ اطفال نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔ پھر وضو کرنے، مسجد میں داخل ہونے، باہر جانے، اور نماز ادا کرنے کا طریق عملی صورت میں کرکے دکھایا گیا۔ اسی طرح دو بچوں نے اسلام کے بنیادی عقائد کو سوال وجواب کے مکالمے کی صورت میں نہایت دلچسپ انداز میں حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ اس پروگرام کو سب نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔

اس کے بعد مہمانان نے مختلف تربیتی موضوعات پر مختصر تقاریر کیں۔مکرم مبلغ انچارج صاحب نے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔ قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں میں ۷ا؍طفال اور دو ناصرات شامل تھیں۔ ان خوش نصیبوں کے نام یہ ہیں عزیزم عبد اللہ کابو، سلیمان سیسے، حسن بنگورا، ابراہیم تراولی، عمر کمارا، احمدو سیسے، حسن تراولی، فاطمہ باری، فاطمہ تراولی۔

اس کے بعد مکرم مبلغ انچارج صاحب نے مختصر نصائح کیں اور قرآن کریم کی برکات اور اس کی تلاوت کی اہمیت بیان کی۔ نیز بچوں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا جس کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی اور اس پروگرام میں غیر احمدی معززین کے علاوہ پانچ جماعتوں سے ۱۰۰؍کے قریب احباب جماعت نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ ان بچوں کے سینوں کو قرآن کریم کے نور سے بھر دے۔ آمین

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button