ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

گڈو سے سیب گر کر بکھر گئے ہیں۔ گڈو کی سیب اکٹھے کرنے میں مدد کریں۔

رنگ بھریں اورلفظ بھی مکمل کریں۔ ………….+ی+ب+=سیب

پہیلیاں

1۔ وہ کیا ہے جو صدیوں سے موجود ہے مگر اس کی عمر ایک ماہ سے زیادہ نہیں؟

2۔ جتنا زیادہ ہو اتنا کم نظر آتا ہے بتائیں کیا؟

3۔ کون سی چیز ایک ہی وقت میں گھر کے اندر بھی ہوتی ہے اور گھر کے باہر بھی؟

4۔ وہ کون سی چیز ہے جس کے پھٹنے پر آواز نہیں آتی؟

5۔ وہ کونسی چیز ہے جو کان سے نکالی جاتی ہے اور اسے ہم کھاتے ہیں؟

دلچسپ سوالات

1۔کس ملک میں انسانوں سے زیادہ گھوڑے پائے جاتے ہیں؟

2۔کس ملک کے جھنڈےمیں سب سے زیادہ رنگ ہیں اور کتنے؟

3۔کس ملک کو most forested country کہا جاتا ہے؟

4۔دنیاکی/ کا کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ کون ہے اور کس ملک سے تعلق ہے؟

5۔کس پرندے کی آنکھوں کے ڈیلے (eyeballs) نہیں ہوتے؟

کسوٹی

درج ذیل دس اشاروں کے ذریعہ بوجھیں کہ

میں کون ہوں؟

1: میرا رنگ سرخ ہے۔

2: میں محبت کی علامت ہوں۔

3: لوگ مجھے گلدان میںلگاتے ہیں۔

4: میں بادشاہ بھی ہوں۔

5: میری خوشبو اور مہک منفرد ہے۔

6: آج کل سال میں ایک دن میرے ذریعہ محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

7: خواتین مجھے ہاتھوں میںپہنتی اور سر پر سجاتی ہیں۔

8: خوشی کے موقع پر مجھے ہار بنا کر گلے میں ڈالا جاتا ہے۔

9: میری شاخ پر کانٹے ہوتے ہیں۔

10: اب میں کئی رنگوںمیں دستیاب ہوں۔

(ان سب سوالات کے جوابات اگلے شمارے میں)

آؤ بیت بازی کریں!

درج ذیل اشعار مکمل کریں:

اللہ کے پیاروں کو تم کیسے بُرا سمجھے

_____________________

اے سونے والو جاگو! شمس الضحٰی یہی ہے

_____________________

میرے درد کی جو دوا کرے کوئی ایسا شخص ہوا کرے

_____________________

کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تری جبینِ نیاز میں

_____________________

گذشتہ شمارے کے درست جواب

پہیلیاں: 1۔ پینسل، 2۔ہری مرچ، 3۔مونچھیں، 4۔نظر/آنکھ، 5۔لال اینٹوں سے ہی۔

دلچسپ سوالات: 1۔ چاک(chalk)۔ 2۔پیلا، 3۔تتلی، 4۔Woody۔ 5۔شیر۔

کسوٹی:چاند

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button