بچوں کا الفضل

اہم معلومات: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

٭… 22؍اپریل 2003ء کو مسجد فضل لندن میں نمازمغرب وعشاء کے بعدخلافت خامسہ کے انتخاب کے لیے مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہوا اور لندن وقت کے مطابق 11:40بجے رات حضرت صاحبزادہ مرزا مسروراحمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ کا بطور خلیفۂ خامس اعلان ہوا۔

٭… حضورانور 15؍ ستمبر 1950ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدماجد حضرت صاحبزادہ مرزا منصوراحمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ اور والدہ ماجدہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفۃ المسیح الثانیؓ ہیں۔

٭… 31؍جنوری 1977ء کو حضور انور کی شادی حضرت سیدہ امۃ السبوح بیگم صاحبہ بنت مکرم سیدداؤدمظفرشاہ صاحب ومحترمہ صاحبزادی امۃ الحکیم صاحبہ سے ہوئی۔ 2؍فروری کو دعوت ولیمہ ہوئی۔

٭… حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اگست 1977ء میں وقف کرکے نصرت جہاں سکیم کے تحت گھانا روانہ ہوئے۔ گھانا میں 1977ء تا1979ء پرنسپل سیکنڈری سکول سلاگا اور 1979ء تا 1983ء پرنسپل سیکنڈری سکول ایسارچر رہے۔ 1983ء تا1985ء احمدیہ زرعی فارم ٹمالے شمالی گھانا کے مینیجر رہے۔ آپ نے گھانا میں پہلی مرتبہ گندم کمرشل سطح پر اُگانے کا کامیاب تجربہ فرمایا۔ 1985ء میں پاکستان واپس تشریف لے گئے۔

٭… حضورانور 10؍دسمبر1997ء کو ناظراعلیٰ وامیرمقامی کے عہدہ پر متمکن ہوئے۔ آپ تا انتخاب خلافت اس عہدہ جلیلہ پر فائز رہے۔

٭… حضورانور 30؍اپریل 1999ء کو ایک مقدمہ میں اسیرراہِ مولی ہوئے اور 10؍مئی 1999ء کو رہا ہوئے۔

٭… حضورانورنے خلیفۃ المسیح بننے کے بعد اپنے سب سے پہلے خطاب میں جماعت کو فرمایا: ’’ بہت دعائیں کریں۔ بہت دعائیں کریں۔ بہت دعائیں کریں۔”

٭… حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 26؍ جولائی 2003ء کو طاہرفاؤنڈیشن کا قیام فرمایا۔

٭… حضورانور نے احمدی طلبہ کو کم از کم ایف اے تک تعلیم حاصل کرنے کی تحریک فرمائی۔

٭… 19؍ اکتوبر 1999ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مغربی یورپ کی سب سے بڑی مسجد’’بیت الفتوح” کا سنگ بنیاد رکھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 3؍اکتوبر 2003ء کو نمازجمعہ کے ساتھ اس کا افتتاح فرمایا۔ 26؍ستمبر 2015ء کو ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مسجد بیت الفتوح کے ایک حصہ میں آگ لگی۔ مورخہ 4؍مارچ2023ء مسجد بیت الفتوح لندن کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔

٭… 5؍ نومبر 2004ء کو حضورانور نے تحریک جدیدکے دفتر پنجم 3؍نومبر 2023ء کو دفتر ششم کا آغاز فرمایا۔

٭… 15؍دسمبر2005ء کوحضورانور بطو خلیفہ المسیح پہلی دفعہ قادیان تشریف لے گئے۔

٭… 28؍ اپریل 2006ء کو دنیا کے کنارے (فجی) سے حضورانور کا براہ راست خطبہ نشر ہوا۔

٭… حضور انور کے دورِ خلافت میں خلافت احمدیہ کے100سال پورے ہونے پر 2008ء میں صدسالہ خلافت جوبلی منائی گئی۔ اس سے قبل حضور انور ایدہ اللہ نے پوری جماعت کو خلافت جوبلی دعاؤں کی خصوصی تحریک فرمائی۔

٭…حضور انور نے 28؍ اکتوبر 2016ء کو کینیڈا میں خطبہ جمعہ میں واقفینِ نَو کو توجہ دلائی کہ وہ کیسے سپیشل بن سکتے ہیں۔

٭…حضور انور کی راہنمائی سے 2012ء سے واقفینِ نَو کی تعلیم و تربیت کے لیے ’’اسماعیل‘‘ اور واقفاتِ نَو کے لیے ’’مریم‘‘ رسالہ ہر سہ ماہی میں شائع ہوتا ہے۔اور آن لائن بھی دستیاب ہے۔

٭… 15؍ اپریل 2019ء بروز سوموار حضور انور مسجد فضل سے نئے مرکز احمدیت ’اسلام آباد‘ ٹلفورڈ سرے (Tilford, Surrey) یوکے منتقل ہو گئے۔

٭… 28؍مئی 2010ء کو لاہور کی دو احمدیہ مساجد پر دہشتگرد حملے میں 89؍احمدیوں نے شہادت کی اجتماعی قربانی پیش کی۔ اس واقعہ میں شہید ہونے والے ہر احمدی کے گھر فون کر کے حضور انور نے ان کے پسماندگان سے تعزیت فرمائی ان کی ڈھارس بندھائی۔

٭… 2005ء میں حضورانور نے 2008ء تک کُل چندہ دہندگان کے 50فیصدکو موصیان بنانے کا ٹارگٹ عطا فرمایا۔

٭… اگست 2020ء میں حضور انور نے عالمی وبا کورونا کے ایام میں ایم ٹی اے کے ذریعہ virtual (آن لائن) ملاقاتوں کا آغاز فرمایا۔

٭… ایم ٹی اے کے ذریعہ حضور انور نے واقفینِ نو، واقفاتِ نو، اطفال، ناصرات، لجنہ اور خدام کے لیے الگ الگ کلاسز لیں۔

٭… حضور انور ایدہ اللہ کی مصروفیات کی ایک جھلک ایم ٹی اے کے پروگرام This Week With Huzoor اور الفضل انٹرنیشنل میں ہفتہ وار شائع ہوتی ہے۔

٭… حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یوکے، جرمنی، کینیڈا، گھانا، بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل جامعاتِ احمدیہ کا قیام فرمایا۔

٭٭٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button