کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

خدا تعالیٰ نے اپنے خاص احسان سے یہ صِدق سے بھری ہوئی روحیں مجھے عطا کی ہیں

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ’’میں اس بات کے اظہار اور اس شکر کے ادا کرنے کے بغیر رہ نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔ میرے ساتھ تعلقِ اخوّت پکڑنے والے اور اس سلسلہ میں داخل ہونے والے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے۔ محبت اور اخلاص کے رنگ سے ایک عجیب طرز پر رنگین ہیں۔ نہ میں نے اپنی محنت سے بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص احسان سے یہ صِدق سے بھری ہوئی روحیں مجھے عطا کی ہیں۔‘‘ (فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 35)

(مشکل الفاظ کے معانی: تعلقِ اخوت: برادرانہ تعلق، بھائیوں جیسا تعلق)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button