اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

ایک احمدی طالبہ کا اعزاز

محمد عامر ندیم صاحب واقف زندگی و استاد نصرت جہاں سیکنڈری سکول بانجل،گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بھانجی دبیرہ متین بنت چودھری عبدالمتین سندھو صاحب نے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کو پنجاب یونیورسٹی لاہورکے ۱۳۳ویں تقسیم اسناد کے موقع پر دو گولڈ میڈلز دیے گئے ہیں۔ جبکہ دو مزید گولڈ میڈلز کا اعلان ہوچکا ہے جو کہ آئندہ دسمبر میں دیے جائیں گے۔ عزیزہ نے یہ گولڈ میڈل کامرس میں بی ایس آنرز میں حاصل کیے ہیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ اعزازات عزیزہ کے لیے مبارک فرمائے اور مزید دینی و دنیاوی ترقیات سے نوازے۔آمین

اعلان ولادت

منظر محمود صاحب و اہلیہ جماعت میشیڈے، جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ۔ بیٹی کا نام مرحا محمود تجویز ہوا ہے۔ احباب جماعت کی خدمت میں درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمرسے نوازے، دینداربنائے اور اچھے نصیب عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button