یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ یوکے کا سالانہ اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ کو مورخہ ۲۸؍اپریل ۲۰۲۴ءکو اپنے سالانہ اجتماع کے انعقاد کی سعادت حاصل ہوئی۔

اس اجتماع میں تمام انصار کو علمی اور ورزشی مقابلوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملا۔کُل حاضری ۴۲؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

کھیلوں کے تمام پروگرامز صفِ اول اور صفِ دوم کے لیے الگ الگ ترتیب دیے گئے تھے۔

اجتماع میں درج ذیل مہمانانِ خصوصی نے شرکت کی اور شاملین اجتماع کو نصائح کیں۔

ناظمِ اعلی بشیر ریجن محترم چودھری عصمت اللہ صاحب، نائب قائد تعلیم القرآن یوکے محترم شیخ رفیق احمد طاہر صاحب اور نائب صدر مجلس انصار اللہ یوکے محترم شکیل احمد بٹ صاحب۔

اسی دوران جب کارڈف مسجد کے لیے وعدہ جات کی تحریک کی گئی تو انصار بھائیوں کی اکثریت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حسب توفیق وعدہ جات بھی لکھوائے۔

(رپورٹ: سرفراز احمد۔ زعیم مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button