از مرکز

مظلوم فلسطینیوں، پاکستانی احمدیوں اور دنیا کے عمومی حالات کے لیے دعا کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷؍جون ۲۰۲۴ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں احمدیوں کو خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: 

جیسا کہ  میں ہمیشہ تحریک کرتا ہوں  فلسطین کے مظلوموں کے لیے  دعائیں جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کی پکڑ کے جلد سامان پیدا فرمائے۔ معصوموں کو بھی اسی طرح قتل کیا جارہا ہے جس طرح ان صحابہ کو  قتل کیا گیا۔ اور دھوکے سے کبھی ایک جگہ بھیجا جاتا ہے، کبھی دوسری جگہ پھر وہاں بمباری کی جاتی  ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔

دنیا کی عمومی حالت کے لیے بھی دعا کریں۔ دنیا بڑی تیزی سے تباہی کی طرف جارہی ہے اور جنگ کے آثار بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو جنگ کے بداثرات سے اور اس کے شر سے محفوظ رکھے۔

پاکستانی احمدیوں کے لیے بھی خاص طور پر دعا کریں،  آج کل پھر ان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ظالموں سے ان کو بھی نجات دلائے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button